ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / سندھ کے بغیر ہندوستان نامکمل:اڈوانی

سندھ کے بغیر ہندوستان نامکمل:اڈوانی

Sun, 15 Jan 2017 21:15:43  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 15/جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی کاخیال ہے کہ سندھ کے بغیر ہندوستان ادھورا لگتا ہے۔پرجاپتی براہم کماری ایشوری یونیورسٹی کے بانی روحانی لیڈر پتاشری برہما کی 48ویں گیان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر افسوس کااظہار کیا کہ کراچی، ہندوستان کا حصہ نہیں ہے اور سندھ کے بغیر ہندوستان نامکمل لگتا ہے۔واضح رہے کہ اڈوانی کی  پیدائش ایک سندھی خاندان میں ہوئی تھی۔انہوں نے کہاکہ کبھی کبھی میں یہ محسوس کرتا ہوں کہ کراچی اور سندھ اب ہندوستان  کا حصہ نہیں رہے، میں بچپن کے دنوں میں سندھ میں آر ایس ایس میں کافی سرگرم تھا، میرا خیال ہے کہ سندھ کے بغیرہندوستان نامکمل ہے۔
 


Share: